• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،بنگلہ دیش اور نیپال میں سیلاب، ہلاکتیں 250 وگئیں

بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد250 سے زائدہوگئی ہے جبکہ لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رام کرشنا سبیدی نے بتایاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب نیپال کی حکومت متاثرہ افراد تک پہنچنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا شکار ہے۔

نیپال کے جنوب سرحدی علاقے کے13 اضلاع میں سب سے زیادہ سیلاب آیا ہے جو بھارتی ریاست بہار کی سرحد سے ملحق ہیں۔

بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں اتوار کو2 بسیں سیلاب میں بہہ گئی تھیں جس کے نتیجے میں46 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پڑوسی ریاست آسام میں مزید21 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں بارشوں کے باعث 18 بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرمفضل حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ6روز کے دوران27 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کردیا گیا جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار افراد کو 970 ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بہار، اترپردیش، آسام اورگجرات میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیںاور اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین