• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ہالی وڈ اداکار نکولس کیج کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم 'وینجنس؛اے لَو اسٹوری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کار جونی مارٹن کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے پولیس آفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے۔

جو ظلم و ستم کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کو انصاف دلانے کی ٹھان لیتا ہے اور مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھرا کرتا ہے تاہم سسٹم کی کمزوری اور ثبوت غائب کروا دینے کے باعث مجرم بری کرہو جاتے ہیں۔

ایسے میں یہ پولیس آفیسرقوانین توڑتے ہوئے ان مجرموں کو سزا دینے کا فیصلہ کرتا ہے اورماں بیٹی کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈان جانسن، اینا ہیچیسن،ڈیبورا کارا اورٹلیٹھا بیٹ مین شامل ہیں۔

فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

 

تازہ ترین