• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرل اور ڈرامے سے بھرپورہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم 'وَٹ ہیپنڈ ٹو مَنڈےکافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کارٹومی وِرکولا کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ا یسے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب دنیا کی آبادی وسائل کے حساب سے بیحد بڑھ جاتی ہے اور یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی ضرورت سے کم ہو جاتی ہیں ، ایسے میں لوگوں کو ان مسائل سے نمٹنے کیلئے کچھ احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شخص سیکیورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھوم جھونکنے کی کوشش کرتا ہے تاہم کئی سالوں بعد اس کا راز فاش ہو جاتا۔

رافیلا لاؤرینٹی اور فیبرک جین کی مشترکہ پروڈکشن سے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ نومی ریپیس نے نبھایا ہے جو سات مختلف کرداروں میں جلوۂ ہو ں گے۔

فلم کل سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔

 

تازہ ترین