• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Negative Trend In Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار وں کے محتاط ہونے کے باعث کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 800سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ، انڈیکس 43 ہزار 600 کی سطح سے نیچے گرگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی اعدوشمار کے نتائج توقع سے کم رہنے پر حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 800سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔حصص بازار میں محتاط رویے کے باعث شیئرز کے لین دین کے حجم میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ۔

تازہ ترین