• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، پاکستانیوں کو 500ویزے جاری کرنے کے انتظامات مکمل

India Has Issuing 500 Visas To Pakistanis

بھارت نے پاکستانی مریضوں کے ساتھ ان کے رشتہ داروں کوبھی 500 ویزے جاری کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے پاکستانی عوام کے زیر التو ا میڈیکل ویزوں کے اجرا کااعلان کرنے کے بعداسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے نے تقریباً پانچ سو ویزے جاری کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔

بھارتی سفارت خانے کے ترجمان نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران میڈیکل ویزوں کے حوالے سے ایک سو سے زائد مریضوں کی درخواستیں وصول ہوئیں ہیں۔

ان مریضوں کے ساتھ ساتھ تقریباً چار سو عزیز و اقارب کو بھی وزیر خارجہ کی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پر ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین