• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاہ منانے کی بات گمراہ لوگوں نے کی،فاروق ستار

Misguided People Talk About To Celebrate Black Day Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ گمراہ لوگوں نے یوم سیاہ منانے کی بات کی،مٹھی بھر افراد کی یوم سیاہ منانے کی بات کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہماری حب الوطنی پر شک کرتا ہے ہم اس کی حب الوطنی پر شک کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ یوم آزادی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان لندن سےکیاگیاتھا، یوم آزادی پریوم سیاہ منانا،پرچم جلواناانتہائی قابل مذمت ہے،کچھ افراد کو ورغلا کر یوم سیاہ منانے کا عمل قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کرسندھ میں ہونے والی لوٹ مارکےخلاف مہم چلائیں گے،میگا کرپشن کے 179 مقدمات زیر تفتیش ہیں اور بیشتر کا تعلق سندھ سے ہے ،اگر ضرورت پڑے تو ان 179 مقدمات پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نیب کا قانون سندھ میں نافذ العمل رہے گا،نیب کے جو مقدمات عدالتوں میں ہیں ان پر کارروائی جاری رہے گی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دلانے کے لئے ہم نے پٹیشن دائر کی ہے،ہمارے موقف کی عدالت میں زبردست تائید ہوئی ہے، نیب آرڈیننس کے خلاف بل کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ کوٹے پربھی سندھ کے شہری علاقوں میں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے ، کوٹاسسٹم 2013 میں ختم ہوگیا، آج بھی کوٹاسسٹم کے تحت نوکریاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر پر لندن کو فنڈز دینے کے الزام کی تردید کرتا ہوں، الزام لگانے والے عدالتوں میں ثابت کریں۔

تازہ ترین