• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب کا ساتھ نہیں دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی: آصف زرداری

I Didnt Support Mian Sahib Just Saved Democracy Asif Zardari

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میری دوستی جمہوریت کےساتھ تھی میاں صاحب کےساتھ نہیں، ہم نے پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی۔

لاہور میں اپنے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل بھی جمہوریت کے ساتھ تھے، آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ، جمہوریت کےساتھ ہیں، جمہوریت کوپروان چڑھتادیکھناچاہتےہیں،جمہوریت کے علاوہ پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کافی دن ہوئےمیڈیاسےملاقات نہیں ہوئی،جب سے لاہور آیا ہوں گہما گہمی بڑھ گئی ہے،کچھ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ ہم نے پچھلی بار میاں صاحب کا ساتھ د یاتھا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی،یہ کہاجائےکوئی سیاسی جماعت ختم ہوجائے گی ایسا نہیں ہوسکتا۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ میاں صاحب اپنی چار سال کی حکومت میں سیاسی جماعت کو ساتھ لے کر نہیں چلے، میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے کبھی کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیااور نہ کبھی لینےکاارادہ ہے،ابھی ریفرنسز آئے ہیں، ریفرنس جائزہ نہیں لیا، قانونی ماہرین کی رائے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

آصف زرداری کہتے ہیں کہ تعلقات وہ ہوتے ہیں جس میں رابطے برقرار رہیں، جب آپ چار سال تک بھائی کو فون نہ کریں تو وہ بھی فون نہیں اٹھاتا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں، نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے، این اے120شروعات ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پچھلی دفعہ جب الیکشن ہوئےتھےتومیں صدرتھااورکسی نےانتخابات کاخیال نہیں کیا، اب پیپلزپارٹی کی قیادت لاہور میں ہے تو فرق پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میاں صاحب اور ان کے خاندان کو مستقبل میں سیاست میں نہیں دیکھ رہا، بلاول کی والدہ نے 22سال کی عمرمیں سیاست شروع کی تھی، خان صاحب غیرسیاسی آدمی ہیں انہیں کیا سمجھاؤں۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میرےچیئرمین نےکہاہے عمران خان اورنوازشریف ایک سکے کے دورخ ہیں،جو میرےچیئرمین نےکہہ دیا اورمیں نےکہہ دیاایک ہی بات ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہر فیصلہ پارٹی مشاورت سےکرتےہیں، ہماری سوچ نہیں کہ کسی سیاسی جماعت کےساتھ مل کرچلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی ہمیں بھٹوازم اوراپنی سوچ کےتحت سیاست کرنی ہے، حکومت اوراپوزیشن میاں صاحب کی ہے، یہ ایک نیا مذاق ہے،20ہزارسیکیورٹی اہلکارنوازشریف کی سیکیورٹی پرتعینات تھے۔

تازہ ترین