• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Reduction Of 1050 Points In 100 Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، سیاسی صورتحال پر 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس گر گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار ارب بھی نہ رہی۔

ملک کی سیاسی صورتحال آنے والے دنوں میں کیا ہوگی، سیاسی رسہ کشی میں اقتصادی صورتحال کیا ہوگی، بیرونی ادائیگیوں کا روپے کی قدر پر کیا اثر ہوگا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں میں ان سوالات کو لے کر تشویش ہے، جس کا اظہار 100 انڈیکس اپنی گراوٹ سے کررہا ہے۔

آج کاروبارکے دوران 100 انڈیکس 1050 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 136 پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 16 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 8 ارب 83 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 195 ارب روپے کم ہوکر 8982 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین