• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلے نوجوان کا بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈنگ کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہوگا تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کیلئے اٹلی کی ہائی وے کا انتخاب کیا اور بل کھاتی سڑک پر ٹریفک کے بیچ لانگ بورڈ نگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوجسے دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوئے۔

تازہ ترین