• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس کی پھر کمانڈ سنبھال لی

Pakistan Navy Took Over The Task Of Multi Force

پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس - 150 کی کمانڈ دسویں مرتبہ سنبھال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس - 150کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔

ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم ِ صمیم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس - 150 ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔

ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ کاپاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

تازہ ترین