عمران خان پر بد کرداری اور گندے میسجز بھیجنے کا الزام لگانے والی عائشہ گلالئی نے ایوان میں قبائلی پگڑی پہن کر دبنگ انٹری دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ایک پارٹی کا مقابلہ کررہی ہیں جو مافیا ہے، وہ حق پر ہیں اور ڈٹی رہیں گی، رضیہ سلطانہ کی طرح مردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مرد بننا پڑ رہا ہے۔
عائشہ گلالئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا چیئر مین نوجوانوں سے جلتا ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔