• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کوچھوٹا بھائی سمجھتا ہوں ،سنجے دت

Salman Khan Like A Younger Brother Sanjay Dutt

سنجے دت نے سلمان خان سےتمام اختلافات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اپنے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔

بالی وڈ اسٹار سنجے دت سےایک انٹرویوکے دوران سلمان خان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے اور سلمان کے درمیان اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی رنجش نہیں۔

سنجے دت کا کہناتھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ ہماری دوستی کے پیچھے کیوں پڑے ہیں، اب ہم دونوں روز تو نہیں مل سکتے نا، سلمان اپنے کام میں مصروف ہے اور میں بھی اپنے نئے پروجیکٹس میں بہت مصروف ہوں۔

اسی مصروفیت کے باعث ہمیں ایک دوسرے سے ملاقات کرنے اور بات کرنیکا موقع بہت کم ملتا ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ ہم دونوں دوست نہیں ہیں میں اب بھی سلمان کو اپنے چھوٹے بھائی کی طرح مانتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2011 میں سلمان خان نے فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ میں سنجے دت کو باپ کا کردارکرنے کی پیشکش کی تھی جس پر سنجے دت ناراض ہوگئے اور سلمان خان کو جواب دیا تھا کہ میں اب اتنا بھی عمر دراز نہیں کہ باپ کا کردار ادا کروں۔

بعد ازاں 2016 میں سنجے دت سے ایک شو کے دوران سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دبنگ خان کو مغرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان بہت ہی مغرور اداکار ہیں، جیل سے چھوٹنے کے بعد مجھ سے بالی ووڈ کے کئی اداکار ملنے آئے لیکن خود کو میرا بہترین دوست کہنے والے سلمان ایک بار بھی مجھ سے ملنے نہیں آئے۔

انہوں نےشکوہ کیا تھاکہ جیل میں مجھ تک ایسی کئی خبریں پہنچی تھیں کہ سلمان میرے لیے ایک بڑی پارٹی کا انتظام کرنے والے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ سلمان نے کسی پارٹی کا انتظام نہیں کیا ۔

تازہ ترین