• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ٹیپوسلطان سگنل کے قریب فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Karachi Police Constable Gunned Down At Tepu Sultan Signal

کراچی کے علاقے ٹیپوسلطان سگنل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوا ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کے مطابق پولیس اہلکار رکی ہوئی گاڑی کو دیکھنے گیا تھا، پولیس اہلکار نے گاڑی پر ٹارچ ماری تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ واقعہ ابتدائی طور پر دہشت گردی نہیں لگتا، شہید اہلکاررحمت اللہ کےچہرے پر دو گولیاں لگیں۔

شہید اہلکار کے رشتےدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رحمت اللہ نے جوابی فائرنگ کی کوشش کی تاہم فائرنگ نہیں کرسکا۔

اس سے قبل ناردرن بائی پاس پر بھی آج صبح دو پولیس رضا کاروں پر فائرنگ کی گئی جن میں سے ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

ادھر ناردرن بائی پاس پر پولیس رضاکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق فائرنگ میں نائن ایم ایم اور 30بور پستول استعمال کی گئی، یہ دونوں پستولیں ماضی میں بھی استعمال ہوچکی ہیں۔

تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ 20 مئی کوبہادر آبادمیں ان ہی پستولوں سے2پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، جبکہ ایک پستول گلستان جوہر میں قتل کی واردات میں بھی استعمال ہوا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی میں کالعدم انصارالشریعہ ہی ملوث لگتی ہے، فائرنگ کے مقام سے وہی پمفلٹ ملا ہے، جو عزیز آباد اور سائٹ سے ملا تھا۔

تازہ ترین