• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے اردن کے سفیر اور کمانڈر پولش لینڈ فورس کی ملاقات

Jordan Ambassador And Commander Polish Land Force Meet Army Chief

پاکستان میں اردن کے سفیر نواف خلیفہ اور پولش لینڈ فورس کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ، پولش کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اردنی سفیر نواف خلیفہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعاون اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی زمینی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل وجلیچ گرینوشی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔

انہوں نے آرمی چیف جنلر قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی جس میں دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی ٹریننگز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پولش لینڈ فورس کے وفد کو پاک فوج کی آپریشنل مصروفیات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ پولش لینڈ فورس کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین