• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرادیئے

Sindh Government Closed Kmc Bank Accounts

سندھ حکومت اور کے ایم سی میں اختلافات میں شدت آگئی،سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرادیے ۔

سندھ حکومت کے بھیجے گئے افسر بدر جمیل میندھرو کو میونسپل کمشنر کا چارج نہ دینے پر انتہائی اقدام اٹھایا گیا، اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات نے نیشنل بینک، حبیب بینک اور سندھ بینک کے صدور کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی تمام برانچوں میں کے ایم سی کے اکاؤنٹ منجمد کردیں، اگلے حکم تک کے ایم سی کے چیک کلیئر نہ کیے جائیں۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق بدرجمیل کو میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا تاہم انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا، میئر کراچی نے بدر جمیل میندھرو کو چارج لینے سے روک دیا تھا۔

ادھر میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت نہیں کی گئی، اس لیے چارج لینے سے روکا، یہ انتہائی سیریس معاملہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر ویسے ہی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، اب مزید مسئلے پیدا کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین