یوں تودنیا بھر میں کئی لوگ اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے نظر آتے ہیں تاہم آسٹریلیا میں ایک نرس نے گھر خریدنے کی خواہش کو پورا کرنے کا ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ عوام حیران رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی نرس نے 4 سال تک ڈمپرز سے کھانے تلاش کر کے بچت کی اور اتنی بچت کی کہ انہوں نے 10 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 4 برس سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں خریدی لیکن پھر بھی وہ زندہ ہیں ۔ وہ شہر میں 4 بڑے ا سٹورز کے باہر ڈمپروں سے کھانے پینے کی چیزیں تلاش کرتی ہیں ۔
خاتون جن کا نام میل ہمپہریز ہے کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا گھر خریدیں لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے تاہم ایک روز انہیں اچانک خیال آیا اور پھر انہوں نے اس پر عمل کیا۔
انہوں نےمزید بتایا کہ انہیں4سال کے لمبے عرصے میں صرف ڈمپرز کا کھانا کھایا لیکن انہوں کبھی باسی چیز نہیں ملی اور وہ گزشتہ 4 برس میں کبھی بیمار نہیں پڑیں ۔