• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوریئر اور پارسل ڈیلوری میں مدد گار روبوٹس متعارف

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسانوں کی سہولت کیلئے روز نئے نت روبوٹس مارکیٹ میں متعارف کروائے جارہے جو کھانا پکانے اور صفائی کرنے سے لیکر کپڑے تک دھو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چین میں بھی کوریئر سروس میں مدد گار ایسے روبوٹس تیار کر لئے گئے ہیں جو پارسل کی پیکنگ سے لے کر دیگر تمام مراحل سے گزرانے کی عمل میں مدد گار ثابت ہونگے۔

یہ روبوٹ آرمی100سے زائد روبوٹس پر مشتمل ہے جو دن رات کام کرتے ہوئے ہزاروں پیکیجز مکمل کرتے ہیں۔

پارسل کی اسکینگ سے لے کر نام پتہ اور وزن کی تمام معلومات اور ایک کاؤنٹر سے دوسرے کاؤنٹر تک پہنچانے میں بھی یہ روبوٹس نہایت چاک و چوبند ہو کر کام کرتے ہیں۔

تازہ ترین