• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریال میڈرڈ نے رونالڈو کے بغیر اسپینش سپر کپ جیت لیا

ریال میڈرڈ نے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر بھی روایتی حریف بارسلونا کو 2-0 سے شکست دے کر اسپینش سپر کپ جیت لیا۔

سپر کپ کے پہلے مرحلے میں ریال نے بارسلونا کو 3-1سے شکست دی تھی۔ ریال نےمجموعی طور پر 10ویں بار ٹائٹل جیتا ہے۔

ہسپانوی لیگ چیمپئن ریال میڈرڈ کے سینٹیاگو برنبو اسٹیڈیم میں بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں رونالڈو شامل نہیں تھے۔ ان پر ریفری کے ساتھ غلط رویے کی وجہ سے پانچ میچوں کی پابندی عائد ہے۔

فاتح ٹیم نے پہلے ہی ہاف میں دوگول اسکور کرکے بارسلونا پر برتری حاصل کرلی تھی۔ میچ کے چوتھے منٹ میں مارکو اسیسيو نے انتہائی خوبصورت انداز سے گیند کو جال میں پہنچا کر گول کیپر سمیت اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو حیران کردیا۔

39ویں منٹ میں کریم بن زیما نے کلب کی برتری ڈبل کردی۔ میسی کی ٹیم بارسلونا نے دوسرے ہاف میں بھرپور کوشش کی لیکن وہ کم بیک نہ کرسکی۔

تازہ ترین