• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اور سپر ہیرو فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سن2011ءکی بلاک بسٹر ہٹ فلم تھور کے سیکوئل ’تھور ریگنوروک‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیرو تھور اپنے ہتھوڑے کے بغیرطاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین