• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ، کرکٹرز کو سخت سزا دیے جانے کا امکان

Spot Fixing Scandal Cricketers Being Hardly Punished

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کو کڑی سزا کا سامنا ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ا سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ٹربیونل نے اپنی سفارشات مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

قومی کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن کیخلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں ان کے خلاف پانچ سال سے تاحیات پابندی عائد ہونے کے امکانات ہیں۔

تحقیقاتی ٹربیونل قومی کرکٹر شرجیل خان پر پانچ سال جبکہ خالد لطیف اور شاہ زیب حسن پر دس، دس سال پابندی عائد ہونے کا امکان ہے جبکہ تینوں کرکٹرز پر قومی و کلب سطح پر کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔

 

تازہ ترین