• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان سمیت متعدد بھارتی شخصیات قیمتی گھڑیوں کی شوقین

Many Indian Personalities Including King Khan Appreciate Precious Watches

سپرا سٹار انڈین ایکٹرز اور کرکٹرز کا شمار برصغیر کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر ہوں یا شاہ رخ خان سب نے نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں نام کمایا بلکہ بے پناہ دولت کے انبار بھی لگائے۔ ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی شخصیات لگژری گاڑیوں، مہنگے ملبوسات اور پرتعیش رہائشگاہوں کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی گھڑیاں پہننا بھی پسند کرتے ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں ان شخصیات کی کلائیوں میں بندھی گھڑیوں کی قیمت کتنی ہے؟ جسے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر اپنی کلائی پر انتہائی مہنگی ترین گھڑی پہنتے ہیں جس کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی ڈیجیٹل گھڑی پہننا پسند کرتے ہیں۔ ان کی گھڑی کی قیمت سچن ٹنڈولکر کی گھڑی جتنی تو نہیں لیکن یہ پھر بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دھونی جس گھڑی کو پسند کرتے ہیں اس کی قیمت 74ہزار روپے ہے۔

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کی بات کی جائے تو وہ بھی انڈین کرکٹرز سے پیچھے نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ ان کے پاس سینکڑوں گھڑیاں ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہے، تاہم اکثر اوقات جو گھڑی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان تو ہیں ہی خاندانی رئیس۔ انھیں اپنی امارت دکھانے کیلئے فلموں کی کمائی کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے پاس بھی قیمتی گھڑیوں کی بھرمار ہے جن میں سے کم سے کم گھڑی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔

تازہ ترین