• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب 30پاؤنڈ سے انتظامیہ کی جیب بھاری کریں اور جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں۔ تھائی لینڈ میں جیل کی تھیم پر مبنی ایک ایساانوکھا ہوٹل قائم کیا گیا ہے جہاں آنے والے مہمان30 پاؤنڈ ادا کرکے قیدی کی زندگی گزار نے کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں کھلنے والے اس ہوٹل میں ایک دن گزارنے کا کرایہ 30پاؤنڈ ہے جہاں آنے والے لوگ نا صرف قیدی کا مخصوص لباس زیب تن کرکے ان کا روپ دھارتے ہیں بلکہ اس ہوٹل کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ یہاں رہنے والے لوگوں کو حقیقی جیل کا گمان ہو۔

اس جیل نما ہوٹل میں کمروں کی تعمیر کے لئے خاص طور پر جیل کی تھیم کو مد نظر رکھا گیا ہے جہاںایک کمرہ صرف 8 اسکوائر میٹر کے رقبے پر تیار کیا گیا ہے جبکہ یہاں آنے والے افراد بھی قیدی کا مخصوص لباس پہن کر ہی اس ہوٹل میں داخل ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین