• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجبسٹن : انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست آغاز ، 3 وکٹ پر 348رنز

Eagleston England Strong Start Against West Indies 348 Runs On 3 Wickets

انگلینڈ نے اپنی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں عمدہ شروعات کی۔ کپتان جو روٹ اور سابق قائد الیسٹر کک کی سنچریز کی بدولت ہوم سائیڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ پر 348 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

الیسٹرکک153اور ڈیوڈ ملان 28رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کپتان جو روٹ تھے۔وہ 136رنز بنا کر روچ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اس سے پہلے انگلش ٹیم نے کالی آندھی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو شروع میں ہی انہیں دھچکا لگا جب ڈیبیوٹنٹ مارک اسٹون مین اور ٹام ویسٹلے 8،8 رن اسکور کرکے روچ اور کمنز کا شکار بنے۔

شروع میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان جو روٹ اور الیسٹر کک نے انگلش ٹیم کو مشکلات سے نکال کر کمانڈنگ پوزیشن میں پہنچا دیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 248 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور 287 پر پہنچایا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اپنے ہوم گرائونڈ میں پہلے بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اس سے پہلے پاکستان کے کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل چکی ہے۔

 

تازہ ترین