• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India China Tensions Affects Bollywood

بھارت اور چین کے درمیان حالات دن بہ دن کشیدہ ہورہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کشید گی کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاںاثرات نظر آرہے ہیں۔

کشیدگی کے باعث پہلے فلم ’باغی 2‘کے نمائندگان کو اپنا چین کا دورہ ملتوی کر نا پڑاتھااور اب فلم ’پلٹن‘ کے ہدایت کار شدید
پریشانی کا شکار ہیں۔

فلم ’پلٹن‘میں 1962 کی چین اور بھارت کی جنگ کی عکاسی کی جانی تھی۔ لیکن اب کشیدگی کے باعث وہ چینی اداکار وں کو کاسٹ کر نے سے قاصر ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار جے پی دتہ نے کہا کہ چینی اداکاروں کے بغیر فلم بنانا بہت مشکل ہے لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے۔ جبکہ فلم میں ابھیشک بچن مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین