| |
Home Page
منگل 27 ذوالحج 1438ھ 19 ستمبر 2017ء
August 18, 2017 | 09:21 am
خانیوال: ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج

Fir Registered Of Clash Between Pti Pml N Workers In Khanewal

Fir Registered Of Clash Between Pti Pml N Workers In Khanewal

خانیوال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ رات لاپتہ ہونے والا شخص رانا بلاول زخمی حالت میں گھر کے باہر سے مل گیا ہے۔

تصادم کے دوران ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق 14 اگست کو دونوں مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی ، ریلی کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جمعرات کی رات خانیوال شہر میں چوک اہلحدیث کے پاس ایک بار پھر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا ، جس میں ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، جس کے باعث سیکنڈ ایئر کا طالب علم عامر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔