• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:700سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue Virus Confirmed In More Than 700 People

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں میں 130 شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں جولائی سے اب تک 4 ہزار 320 افراد ڈینگی کے شبہ میں لائے گئے،جن میں سے 699 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ120 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کے 31 مریض لائے گئے، جن میں سے 8 افراد زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سے متاثرہ دو مریض نصیراللہ بابر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

تازہ ترین