• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
German Football League Bundesliga Set For Its First Female Referee

جرمنی میں فٹ بال کھیل کے نگراں ادارے بنڈس لیگا کے رواں برس شروع ہونے والے سیزن کے لیے چار ریفریوں کی تقرری کر دی گئی ہے جس میں پہلی مرتبہ خاتون ریفری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بی بیانا اشٹائن ہاؤس پہلی جرمن خاتون ہیں جنہیں بنڈس لیگا میں مردوں کے میچوں کی نگرانی کا فریضہ سونپا گیا ہے۔

اڑتیس سالہ بی بیانا اشٹائن ہاؤس پیشے کے اعتبار سے وہ پولیس افسر ہیں تاہم وہ جرمن بنڈس لیگا کے سیکنڈ ڈویژن کے میچوں کی ریفری رہ چکی ہیں۔

بی بیانا اشٹائن ہاؤس کی جرمن فٹ بال کی قومی لیگ کے میچ کھلانے کا اعلان رواں برس مئی میں کیا گیا تھا۔سیزن کا پہلا میچ کل اٹھارہ اگست کو بائرن میونخ اور بائر لیورکوزن کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا جائے گا۔

جرمنی کی قومی لیگ میں کُل اٹھارہ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ کھیلتی ہیں۔اس قومی چیمپئن شپ کے لیے چوبیس ریفریرں کا گروپ مقرر کیا جاتا ہے۔

بی بیانا اشٹائن ہاؤس کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرد یا خاتون ریفری کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بنڈس لیگا کے ٹاپ لیول میں بطور ریفری شامل ہو سکے اور میں نے اس خواب کی تکمیل کے لیے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے ایلیٹ پینل میں شامل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

بی بیانا اشٹائن ہاؤس کو1999 میں جرمنی میں خواتین کی قومی لیگ کے لیے بھی ریفری مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں سن 2005 میں وہ فٹ بال کے عالمی ادارے کے خواتین ٹورنامنٹس کے ریفریوں کے پینل میں شامل کی گئی تھیں۔

جرمن خاتون ریفری اب تک ویمن ورلڈ کپ اور ویمن یورپی چیمپئن شپ کے کئی میچوں کی نگرانی کر چکی ہیں۔ انہيں سن 2012 کی اولمپک گیمز میں ویمن فٹ بال کے گولڈ میڈل میچ کی بھی نگرانی کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ میچ امریکا اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ وہ جرمنی میں 80 میچوں میں بطور ریفری اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

بی بیانا اشٹائن ہاؤس کے والد بھی فٹ بال کے ریفری رہ چکے ہیں۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن نے اشٹائن ہاؤس کو سن 2007 میں مردوں کی سیکنڈ لیول کی لیگ میں بطور ریفری مقرر کیا تھا۔

 

تازہ ترین