• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے شہر ممبئی میں سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے نیلے کتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

ممبئی کے صنعتی علاقے تالوجا میں نیلے رنگ کے کتوں کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایسے کتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگیں تو ممبئی انیمل پروٹیکشن سیل بھی حرکت میں آیا اور کتوں کے نیلے رنگ کی وجوہات جاننے کی کوششیں شروع کردیں۔

چھان پٹخ کے بعد انیمل پروٹیکشن سیل نے نیلے رنگ کے کتوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آلودگی کی وجہ سے کتوں کا رنگ نیلا ہورہا ہے۔

نیلے رنگ کے کتے تالوجا کے علاقے میں پائے گئے ہیں جہاں ہزاروں فارماسو ٹیکل کمپنیز، کھانے پینے اور انجینرنگ فیکٹریز ہیں۔

ضلعی علاقے ایم پی سی بی نیوی ممبئی کے آفیسر جایاونت ہجارے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 7 دن میں علاقے سے آلودگی اور کچرا صاف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اگر اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

 

 

تازہ ترین