• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ’ 'لوگن لکی ‘ آج نمائش کے لئے پیش

صفِ اول کے ہالی وڈ اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ’ 'لوگن لکی ‘ آج نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ہدایت کار اسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن ، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔

 

تازہ ترین