• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بارسلونا میں دہشت گردی کی شدید مذمت

Prime Ministers Condemnation Of Terrorism In Barcelona

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردخوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کاعزم کمزور نہیں کرسکتے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کوئی اتنی آسانی سے اسپین کے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بارسلونا وین حملہ، دہشت گرد سمیت 13 افراد ہلاک

واضح رہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گرد حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکہ سوسےزائدافراد زخمی ہوئے جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین