• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Decision Reserve On Request Against Chairman Pcb Najam Sethi Deployment

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس مامون الرشید شیخ اور جسٹس ناصر اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق سابق پیٹرن نواز شریف 28 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے نااہل ہوگئے ، جس کے بعد نواز شریف کے مستقبل کے لیے جاری احکامات بھی غیرمؤثر ہوگئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے لیے 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 6 اگست کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا پی سی بی کےچیئرمین کا عہدہ پبلک آفس کی تعریف میں آتا ہے؟ جس پر پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ پبلک آفس کی تعریف میں نہیں آتا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین