• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Attempts To Save Marriage Of Faryal And Amir

عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کا تنازع اب پچھتاوے میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے، فریقین شادی بچانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور اس بار دونوں نے ایک پیر سے رابطہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر دھواں دھار جنگ اور ایس ایم ایس کے ذریعے سوچے سمجھے بغیر کیا گیا فیصلہ ، دونوں کے لیے ہی باعث ندامت بن گیا ۔

برطانوی اخبار کے مطابق برمنگھم میں رہائش پذیر مذہبی رہنما پیر ثاقب شامی کو عامر خان بھی مانتے ہیں اور فریال مخدوم بھی ان کی رائے کا اتنا ہی احترام کرتی ہیں۔ اسی لیے دونوں نے صلح کے لیے پیر ثاقب سے مدد طلب کرلی ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ فریال مخدوم بھی پیر ثاقب سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جو جلد ہی ڈیلیٹ کردیا۔

ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ پیر ثاقب ہمیشہ غیر جانبدار رہے ہیں اور انصاف کریں گے۔اس سے پہلے عامر خان کے والدین بھی پیر ثاقب سے نوے منٹ طویل ملاقات کرچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق پیر ثاقب نے فریال سے علیحدہ ملاقات سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہےاور اب وہ جلد ہی عامر اور فریال سے بھی ایک ساتھ ملاقات کریں گے جس میں وہ دونوں کے درمیان صلح صفائی اور گلے شکوے دور کرانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین