• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:گائے کا گوشت رکھنے کا الزام ،7 مسلمانوں پرشدید تشدد

Torture On 7 Muslims On Keeping Cows In India

بھارت میں گاؤ رکشک بے قابو ہوگئے ،ریاست بہار میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں 7مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے انتہا پسندوں کی بجائے متاثرہ افراد کو ہی گرفتار کرلیا۔

بہار کے گاؤں دُمرامیں انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر تشدد کا واقعہ پیش آیاہے ،جہاں50 سے زائد انتہا پسندوں نے محمد شہاب الدین کے گھر پر دھاوا بولا اور گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں انہیںاور دیگر افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

انتہا پسندوں نے بھارت کے حق میں نعرے بازی بھی کی، پولیس کے پہنچنے پرمسلمانوں کوانتہا پسندوں سے چھڑایا گیا۔

پولیس نے بھی انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے حملہ آوروں کی بجائے تشدد کانشانہ بننے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا ۔

تازہ ترین