• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد خسرہ اور پولیو مہم

Anti Measles And Polio Campaign Across Sindh Including Karachi

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد خسرہ اور پولیو کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مہم میں کراچی کے15 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

انسداد خسرہ اور پولیو مہم کا افتتاح قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں کمشنر کراچی اعجاز احمد نے کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شہر کی 165 یو سیز میں مہم چلائی جارہی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 1850 بچے خسرہ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ماہرین طب کاکہنا ہے خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے ۔ والدین بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے اس مہم میں اور مہم کے بعد بھی حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل ضرور کرائیں۔

کراچی میں 26 اگست تک جاری رہنے والی مہم میں 5 ہزار رضا کار گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے پلائیں گے۔

تازہ ترین