• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کا مظاہرہ

Parents Demonstrate Against Private Schools Fees

کراچی میں نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین نے مظاہرہ کیا اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں من مانے اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ احتجاج شارع فیصل سے شروع ہوا اورایک نجی اسکول پر ختم ہوا ۔والدین کے مطابق 20 سے 25 فیصد اضافہ ان کی برداشت سے باہر ہے۔

آل سندھ پیرنٹس ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری رضوان علی کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز الدین کو بلیک میل کر رہے ہیں، سرکاری اسکول میں معیاری تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے والدین کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

والدین نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق 5فیصد اضافہ کیا جائے، من مانے اضافے کو روکا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ قانون کے مطابق کیا جائے۔

دوسری جانب نجی اسکول نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک 5 فیصد اضافے پر رضا مندی ظاہر کردی ۔

 

تازہ ترین