• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں گاڑی سے دہشت گردی کاایک اور واقعہ

اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والاحملہ یورپ میں گاڑی کے ذریعے دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ہے ۔دہشت گردی کے اس نئے طریقہ واردات میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں کسی بھی گاڑی کے ذریعے شہریوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ یورپ میں نیا نہیں ، گاڑی سے شہریوں کا نشانہ بنانے کےبڑے واقعات نیس ،برلن ،لندن اور اسٹاک ہوم میں پیش آچکے ہیں ۔

دہشت گردی کی نئی لہرمیں سب سےزیادہ جانی نقصان فرانس کے شہر نیس میں ہوا،جہاں 14جولائی 2016 کو مقامی تہوار منانےوالوں پر بھاری بھرکم ٹرک چڑھ دوڑا ۔

واقعے میں 80سےزائد افراد ہلاک جبکہ 500سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیونسی نژاد ڈرائیور کو ہلاک کردیا تھا ۔

اسی طرح 19دسمبر 2016کے جرمنی کے شہر برلن میں حملہ کرنےوالا بھی ایک تیونسی نژاد شہری تھا ۔

حملہ آور نے کرسمس کی تیاری میں مصروف شہریوں پر گاڑی چڑھائی ۔حملے میں 12افراد ہلاک جبکہ 56 کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: برلن: ٹرک لوگوں پر چڑھ گیا، 12افراد ہلاک

یورپ میں گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کاایک اور بڑا واقعہ لندن میں 22 مارچ 2017 کو پیش آیا ۔

ایک انتہاپسند برطانوی نوجوان نے پہلے ویسٹ منسٹر برج پر گزرنےوالوں پر گاڑی چڑھائی اورپھر گاڑی سے اتر کر قریب موجود لوگوں کو نشانہ بنانے لگا ۔ واقعے میں 4افراد ہلاک جبکہ 49زخمی ہوئے ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لندن، پارلیمنٹ حملے میں ہلاکتیں 5ہوگئیں، 40زخمی

لندن برج حملے کے بعد لندن ہی میں گاڑی سے کچلنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔

فنس بری پارک کے علاقے میں مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنےوالوں پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددزخمی گئے تھے۔

یورپ میں دہشت گردی کا ایک اور بڑا واقعہ سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پیش آیا جہاںایک اغوا شدہ وین کو فٹ پاتھ پر چلتے شہریوں پر چڑھا دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سوئیڈن، ڈرائیور نے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا، 5افراد ہلاک

22 مار چ 2017 کو ہونےوالے حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ14زخمی ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین