سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنےعمر اکمل مکی آرتھر تنازع کے حل کے لئے مشورے دے دئیے، ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمر اکمل مکی آرتھر تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جائے گا ۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے،ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں ، ہمیں متحد رہنا چاہیے۔
انہو ں نے کہا کہ عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ اپنے ناقدین کو فیلڈ میںجواب دیں۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ دوستانہ ڈائیلاگ شوکاز نوٹس سے بہتر ہوتا ہے،امید ہے پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا جبکہ مکی آرتھر نے الزام کی تردید کی تھی ۔