• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 9 ماہ کے دوران 819 ارب کا اندرونی قرض لیا

Government Took An Internal Loan Of 819 Billion During 9 Months

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے جس میں 2016 سے 31 مارچ 2017 کے دوران اندرونی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 9 ماہ کے دوران819اعشاریہ 1 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے جب کہ قرضے اسٹیٹ بینک اور تجارتی بینکوں سے حاصل کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے جواب میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک سے 734 اعشاریہ 62 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے گئے اور تجارتی بینکوں سے 84 اعشاریہ 50 ارب روپے کے قرضے لیے گئے۔

وزارت خزانہ کےمطابق 31 دسمبر 2016 تک بیرونی سرکاری قرضوں کا حجم 58 ارب ڈالر تھا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کے ہر شہری کے ذمے 94 ہزار 890 روپے واجب الادا ہیں۔

تازہ ترین