• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرائک اورمار دھاڑ کے دیوانوں کے لئے ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ویڈیو گیم ڈیسٹینی ٹوکا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

امریکی گیم ڈویلپرزکی تیار کردہ یہ ویڈیو گیم2014میں لانچ ہونیوالے تاریخ کے سب سے مہنگے ویڈیو گیم ڈیسٹینی کا اگلا حصہ ہے جس میں شامل نشانے بازی کے ماہر جنگجو کھلاڑی نہایت مہارت سے اپنے اہداف کا خاتمہ کرتے دکھائی دیں گے ۔

گزشتہ حصے سے زیادہ خطرناک مشن موجود جو پلیئر کو اگلے لیول پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

اُڑن طشتریوں ، جدید اسلحے ، تلوار بازوں اور فائٹ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتا یہ ویڈیو گیم اسپیڈ اور ایکشن میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کے لئے نئے مشن متعارف کروائے گا۔

 

 

تازہ ترین