• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Main Holes Are Turn Into Different Paintings In India

بھارت کی سڑکوں پر مختلف شکلوں کے مین ہولز راہگیروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔عجیب عجیب شکلوں والے یہ مین ہولز ہر گزرنے والے کو حادثات سے دوچار کرنے کے بجائے بچانے میں کام آرہے ہیں۔

جی ہاں بھارتی ریاست بنگلور میں ایک آرٹسٹ نے کھلے مین ہولز کے باعث آئے دن پیش آنے والے حادثات سے تنگ آکر ان کے اطراف مختلف اشکال کی پینٹنگ کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھلے ہوئے مین ہولزسےہونے والے ٹریفک جام سے لوگ شدید پریشان ہیں مگر حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کیے جانے کے بعدبادل ننجنداسوامی (Baadal Nanjundaswamy) نامی ایک بھارتی آٹسٹ نے کچھ نیا کرنے کا سوچا۔

بادل نے اپنے ہنر کا استعمال کرتے ہوئے مین ہولز کے اطراف ایسی پینٹنگز بنائیں کہ وہاں سے گزرنے والا کوئی بھی شخص انہیں دیکھے بغیر نہ رہ سکا۔

بھارتی آرٹسٹ نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے جہاں لوگوں کوحادثات کی نذر ہونے سے بچایا وہیں سڑکوں کو خوبصورتی بھی کچھ اس طرح سے بخشی کہ کہیں ’ڈینگی کا مچھر‘بنایا تو کہیں ’روتی ہوئی بطخ‘ کہیں مگرمچھ کا مجسمہ بنایا تو کہیں دوسری عجیب عجیب شکلیں۔

بھارتی آرٹسٹ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مین ہولز کے گرد بنائی گئی ان پینٹنگز سےحادثات اور ٹریفک جام کے واقعات میں کسی حد تک کمی آئےگی۔

گزشتہ سال کراچی سے تعلق رکھنے والے عالمگیر خان نے بھی کھلے مین ہولز کے خلاف ’فکس اٹ ‘ کے نام سے مہم چلائی تھی جس کا مقصد بھی عوام کو حادثات سے بچانا تھا۔

تازہ ترین