اسپین میں انسانی مینار بنانے کادلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔
سبز رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنا ڈالا جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔
واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت 18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جوکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔