• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے فن کسی کی میراث نہیں ہوتا ویسے ہی مہارت حاصل کرنے کے لئے بھی عمر کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی۔ ایسے ہی ایک ماہرآرٹسٹ نے حقیقت سے قریب ترتھری ڈی ڈرائینگزبنا کر شائقین کو حیران کردیا۔

ڈومنیک کیٹس نامی فنکارہ نے اپنی مہارت کا شاندار ثبوت دیتے ہوئے حقیقت سے قریب ترڈرائینگز بناکر خوب داد بھی وصول کی۔

ویڈیو میں نظر آنے و الے یہ پھل کوئی حقیقی نہیں بلکہ اس ماہر فنکارہ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فنکارہ نے رنگ برنگی پینسلوں سے ڈرائینگ اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے بنائی ہے کہ کو ئی بھی دھوکہ کھاجائے اور اسے حقیقی چیزیں سمجھ بیٹھے۔

تازہ ترین