| |
Home Page
منگل 27 ذوالحج 1438ھ 19 ستمبر 2017ء
August 18, 2017 | 04:04 pm
نواز شریف کو نیب میں پیش ہونا چاہیے، فواد چودھری

Nawaz Sharif Should Present In Nab Fawwad Chaudhry

Nawaz Sharif Should Present In Nab Fawwad Chaudhry

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے، اگر پیش نہیںہوں گے تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس سوالوں کے جواب نہیں، سوالوں کا جواب دینے کے لیے انہیں پیش ہونا چاہیے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف برادران 20 سال تک اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے،آپ کہتے ہیں کہ آپ کو موقع نہیں ملا،آپ کواپناتخت مریم کومنتقل کرنےکاموقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو چھوٹے گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونا توہین لگتا ہے ،کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے بھی پیش نہیں ہوئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلارہے ہیں،نوازشریف ایف زیڈای کمپنی کے چیئرمین اور کلثوم نواز ڈپٹی چیئرپرسن ہیں،تمام کمپنیاں 10 ملین پاونڈز کی نقصان میں ہیں،مگر یہ کمپنیاں کئی ملین ڈالرزکے اثاثوں کی مالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایکڑ کے گھروں میں رہنے والے آج ملک میں انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر بھی موجود تھے۔