• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی سازش نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کرسکتی ،ملک یونس

No Conspiracy Can Keep Nawaz Sharif Distant From Public Malik Younis

مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا ہے کہ کوئی بھی سازش میاں نواز شریف کو پاکستانی عوام سے دور نہیں کرسکتی ۔

انہوں نےن لیگ جاپان کے نائب صدر اور سینئر لیگی رہنما مرزا اکرم کی جانب سے گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین اعجاز پرویا کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہیں گے اور ن لیگ کے قائد کے طور پر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ملک یونس نے کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد الیکشن میں بھی کامیابی یقینی ہے، میاں نواز شریف کی سیٹ پر کوئی اور منتخب ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس موقع پر گوجرانوالہ سے جاپان کے دورے پر آئے ہوئے وائس چیئرمین اعجاز پرویا نے کہا کہ اگلے انتخابات میں پنجاب سے ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے اور پاکستان میں جس کے پاس پنجاب ہوتا ہے، وفاقی حکومت بھی اسی کی ہوتی ہے،اگلے انتخابات میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی اور میاں نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا اکرم نے کہا کہ صرف جاپان ہی نہیں پوری دنیا میں میاں نواز شریف کے چاہنے والے ہیں اور اگلے انتخابات میں اوورسیز پاکستانی پاکستان جاکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور ن لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔

اس حوالے سے ملک یونس نے کہا کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور ن لیگ جاپان کی پاکستان میں نمائندگی میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین