• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطروں کے کھلاڑیوں کا بحیرۂ مردار پر ونگ سوٹ جمپنگ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے بحیرہ مردار کا انتخاب کیا ۔

ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی ہیلی کاپٹر کی ذریعے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے اور ہیلی کاپٹر سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

وہ کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی اردن کی سرحد پر واقع بحیرہ مردار کے نمکین پانی پر اُتر آئے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

تازہ ترین