• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکاراینٹونیو بینڈراس کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور برٹش فلم گن شائےکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

سیمون ویسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے برطانوی راک اسٹار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کے ہمراہ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جاتا ہے اور اس ہی دوران وہاں اس کی بیوی کو اغواء کرلیا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینٹونیو بینڈراس کے علاوہ بین کیورا،مارک ویلے،ڈیوڈ مچل،جیسے جانسن،مارٹن ڈنگل اور اینا فرینکولینی شامل ہیں۔

مارک ایجی کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 8ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین