• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب کو مقدر کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے:کائرہ

Mian Sahib Should Accept Decision Of Fate Kaira

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہناہے شریف خاندان نیب میں پیشی پر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،میاں صاحب کو تاخیری حربوں کے بجائے مقدر کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر ثانی اپیل میں حکم امتناع نہیں ہوتا ، وہ ری ویو میں اسی عدالت کے پاس گئے ہیں جسے گالیاں دے رہےہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے ان کے خلاف فیصلہ آتے ہی نظام کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں ، سسٹم برقرار ہے، نظام چل رہا ہے، ایک وزیراعظم گیا دوسرا آگیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کسی نے نظام کو نہیں چھیڑا، میاں صاحب کو ان کے جرائم کی بنا پر الگ کیا گیا،نظام بہتری کی طرف چل رہا ہے۔

تازہ ترین