• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری ق لیگ، پی پی ،پی ٹی آئی کےترجمان ہیں، طلال چوہدری

Fawad Chaudhry Is Spokesman Of Pti Pp And Q League Talal Chaudhry

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ق لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کےمشترکہ ترجمان ہیں۔

فواد چوہدری کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لگ یہ رہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کو سمجھا رہے تھے اور نیب کو ڈانٹ رہے تھے ۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری اپنے کام سے کام رکھیں،نہ کرپشن نکلی، نہ منی لانڈرنگ، صرف ایک اقامہ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر عدالت میں پیش ہوئے، تحفظات کےباوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، ہمارے ساتھ ابھی تک انصاف نہیں ہوا۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست ابھی پڑی ہے تواتنی جلدی کیا ہے نواز شریف کو سزا دینے، نظر ثانی کی درخواست پر پوری قوم کی نظر لگی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظر ثانی کی درخواست پر سماعت سے پہلے کسی بھی اقدام پر سوال اٹھیں گے، یہ درخواست نواز شریف کی نہیں پوری قوم کی درخواست ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم آج بھی انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں کاش ہمیں انصاف مل جائے۔

تازہ ترین