یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو اسکیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی بچی کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جو رولر اسکیٹنگ کرتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔
چین سے تعلق رکھنے والی اسکیٹنگ کی ماہر بچی نے نہ صرف رولر اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ فاصلے سے رکھی گئی کونز کو پار بھی کیا۔
بچی نے ساتھ ہی چین کے روایتی رقص کی شاندار پرفارمنس دے کر دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا اور خوب داد سمیٹی۔