• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Barcelona Attack Another Man Arrested

اسپینش پولیس نے بارسلونا حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزیدایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گرفتاری کے بعد بارسلونا حملوں کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4ہوگئی۔

ایمرجنسی سروس کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے حملوں میں 14افرادہلاک اور 130 زخمی ہوئے تھے،حملےمیں ہلاک افرادکی یادمیں لارمبلااسٹریٹ پر پھول رکھے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل بارسلونا میں وین حملےکے بعد پولیس نے جنوبی علاقے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 5افراد نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہواہے، جنوبی بارسلوناکےعلاقےکیمبرلزمیں بھی پولیس نے آپریشن کیا۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں وین سےلوگوں کو کچلنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے سوسےزائدافراد میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں کسی بھی گاڑی کے ذریعے شہریوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ یورپ میں نیا نہیں، گاڑی سے شہریوں کا نشانہ بنانے کےبڑے واقعات نیس، برلن، لندن اور اسٹاک ہوم میں پیش آچکے ہیں۔

تازہ ترین